ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے پھر جاری کیا ’’فریب نامہ ‘‘: اکھلیش یادو 

بی جے پی نے پھر جاری کیا ’’فریب نامہ ‘‘: اکھلیش یادو 

Mon, 13 Nov 2017 00:07:23    S.O. News Service

لکھنؤ،12؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پی کی طرف سے جاری قرارداد نامہ کو لے کر آج کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی جانبداری اور شفافیت کو مدغم کرنے کی سازش کے تحت ہی بی جے پی نے ایک بار پھر ’فریب نامہ‘ جاری کیا ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے نام نہاد ’ عزم نامہ ‘ کا کوئی اعتبار ہے اور اس سے ان کی ساکھ قائم ہوئی ہے ۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر اپنی جیب میں اوپپم کی پڑیا رکھتے ہیں تاکہ عوام کو اپنی کذب بیانی سے مدہوش کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ووٹرس بھولے نہیں ہے کہ آٹھ ماہ قبل اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جا سکا۔ . بی جے پی حکومت میں ہر طرف افراتفری اور لاقانونیت پھیلی ہے۔ شہروں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، بیماریاں پھیل رہی ہے، ڈینگو سے کئی اموات ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود یوگی کے گورکھپور میں سینکڑوں بچوں کی اموات ہو چکی ہیں جس کو دنیا نے عبرت کی نگاہوں سے دیکھا ہے ۔ ادویات اور آکسیجن کے بغیر ہسپتالوں میں اموات ہو رہی ہیں۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد بھی بی جے پی کا غرور اپنے انجام کو نہیں پہنچا ہے۔ ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی راج میں قانون مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے ، جبکہ سماجوادی سرکار کے دنوں میں جرائم کے واقعات پر روک لگی تھی۔ آج دن دہاڑے لوٹ اغوا اور لڑکیوں سے عصمت دری کے واقعات مسلسل پیش آرہے ہیں ۔عوام ڈرے سہمے ہوئے ہیں ، ہر طرف بھگوا غنڈوں کا راج ہے اور پولس اور قانون محض تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے یوگی کے ساتھ ساتھ مودی کی بھی تنقید کی اور کہا کہ مرکز اور اتر پردیش میں بی جے پی اقتدار پر قابض ہے ، اس کے باوجود غازی آباد، نوئیڈا، لکھنؤ دخانی ہواؤں میں مبتلاہے ۔ آلودگی کی سطح بڑھ جانے سے لوگوں کی جان پر بن آئی ہے، سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے بی جے پی لیڈروں کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جاننا چاہئے کہ کاٹھ کی ہانڈی بار بار چولہے پر نہیں چڑھتی ہے۔ ان کے جھوٹ اورفریب سے عوام آشنا ہوچکی ہے ۔ ا ور برداشت کا پیمانہ بھی لبریز ہوچکا ہے، لہذ۱ بی جے پی لیڈران ووٹروں کو بار بار آزمانے کی حماقت نہ کریں ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی عوام کے سامنے ہے، جس نے جو وعدہ کیا وہ وقت سے پورا کردیا ، سماجوادی سرکار کی مدت بے داغ ہے اور سماج وادی حکومت کے نام ترقی کے کئی ریکارڈ ز موجود ہیں ۔ بی جے پی کے قول و فعل میں خطرناک حد تک تضاد پایا جاتا ہے ، جبکہ سماج وادی پارٹی کے قول فعل میں یکسانیت ہے۔ ووٹر سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں فیصلہ ضرور کریں گے۔


Share: